گال ٹیسٹ: میزبان سری لنکا کی شاندار فتح، نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست

Sep 23, 2024 | 19:40:PM

(24 نیوز) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 63 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں اہم برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا میں گال کے میدان پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 305 رنز بنائے، نیوزی لینڈ نے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز بنا کر سری لنکا پر برتری حاصل کی، تاہم سری لنکا نے دوسری اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 309 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔

میزبان سری لنکا کے دیئے گئے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیویز کی ٹیم میچ کے پانچویں روز 211 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور سری لنکا نے 63 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟جانئے

سری لنکا کے سپنر پراباتھ جے سوریا میچ کے ہیرو ثابت ہوئے، انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 ستمبر سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں