(24 نیوز ) مخصوص نشتیں کیس میں جسٹس یحیٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا ۔
جسٹس یحیی آفریدی نے 26 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ تحریر کیا،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں،تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے،تحریک انصاف مخصوص نشستوں کیلئے اہل جماعت ہے،الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر سات روز میں فیصلہ کرے۔