کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ،آگ کے شواہد نہ مل سکے

پائلٹ کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے سی اے اے میڈیکل یونٹ بجھوا دیا گیا

Sep 23, 2024 | 20:35:PM

(سعید احمد سعید ) کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائر لائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ  کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 846 پائلٹ کی ہنگامی لینڈنگ کے معاملے میں آگ لگنے کے شواہد نہیں مل سکے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کو  میڈیکل ٹیسٹ کے لیے سی اے اے میڈیکل یونٹ بجھوا دیا گیا ہے ، پائلٹ کی جانب سے میڈے کی کال پر اے ٹی سی حکام کی جانب سے طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کروایا گیا،پائلٹ کی جانب سے جہاز کے کارگو ایریا میں آگ کی اطلاع دی گئی۔

پائلٹ کو  لینڈنگ کے بعد جہاز کے چاروں دروازے کھولنے اور ایمرجنسی سلائیڈ کی ہدایات کی گئی ، ایمرجنسی سلائیڈ کے ذریعے مسافروں کو طیارے سے باہر نکالا گیا،طیارے کے کارگو حصے کا معانے کرنے پر آگ کے کوئی شواہد نہیں ملے،طیارے میں خواتین اور بچوں سمیت 164 مسافر سوار تھے۔

مزیدخبریں