پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شوکت بسرا کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

Sep 23, 2024 | 20:42:PM

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شوکت بسر کو اینٹی کرپشن ونگ نے بہاولنگر طلب کرلیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اینٹی کرپشن کے ریکارڈ پر آگئے،  شوکت محمود بسرا کو اینٹی کرپشن اسٹبلیشمنٹ  نے طلب کرلیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے شوکت محمود بسرا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے، شوکت محمود بسرا کے ساتھ ساتھ دو پٹوار یوں کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے،شوکت محمود بسرا کو 27 ستمبر کو 9 بجے پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

سورس رپورٹ کی بنیاد پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کیخلاف جاری تحقیقات اور چالان رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی

 

مزیدخبریں