تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

Sep 23, 2024 | 20:54:PM
تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اتفاق ہوا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے،اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی حدود میں اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی، اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کو لاہور میں جلسے کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دی گئی،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور اویس یونس اور لاہور تنظیم کو مبارکباد دی گئی، اجلاس میں جلسے کے دوران پولیس گردی کی مذمت کی گئی،پارلیمانی پارٹی نے جلسے کیلئے ملک احمد خان بھچر اور علی امتیاز وڑائچ کے کردار کو سراہا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: