سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے  خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Sep 23, 2024 | 20:55:PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں ’سپریم کورٹ پریکٹس ایند پروسیجر  آرڈیننس‘ کے خلاف  دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔  

 تفصیلات  کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم شہری منیر احمد کی درخواست پر کل سماعت کریں گی،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے  پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس  کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا تھا،دورانِ سماعت جسٹس فیصل زمان خان نے غیر ضروری اعتراض عائد کرنے پر رجسٹرار آفس کے افسران پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں کیس، جسٹس یحیی آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا 

مزیدخبریں