(اقصیٰ شاہد )ریلوے انتظامیہ کا دہرا معیار سامنے آگیا، ایک طرف وی آئی پی کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب کم فاصلے کے سٹیشنزکے کا کرایہ 50 فیصد تک بڑھا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے نے گزشتہ ہفتےاے سی سلیپر ٹرین اور پسنجر ٹرینوں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا ،ریلوے نے بزنس کلاس ، اے سی سلیپر اور اسٹینڈرڈ اور اکانمی کلاس اور لانگ ڈسٹینس کے کرایوں میں کمی کی تھی،ریلوے نے کم فاصلے کے اکانمی کلاس کے کرایوں میں 10 سے 50 فیصد اضافہ کردیا ہے ،کراچی سے حیدر آباد ، ٹنڈو آدم اور ٹنڈو جام ,کوٹری ،لاہور کے اکانمی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،ریلوے نے لاہور ، راولپنڈی ،اور فیصل آباد سے چلنے والی ٹریںنو کم فاصلے کی اکانمی کلاس کے کرایوں میں بھی اضافہ،لاہور سے سیالکوٹ ، لاہور سے ناروال اور لاہور سے نارنگ منڈی فیصل آباد سے پنڈی کے اکانومی کلاس میں اضافہ کردیا ،کم فاصلے 250 کلو میٹر تک کے فاصلہ اکانومی کلاس کا کرایہ بھی10 سے 20 فیصد بڑھادیا۔