ایچ ای سی نے مختلف یونیورسٹیز میں وائس چانسلرزتعینات کر دیئے 

Sep 23, 2024 | 21:16:PM

(عمران یونس)محکمہ ہائر ایجو کیشن نے  مختلف جامعات میں وائس چانسلرز  تعینات کردیئے ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن  کی جانب سے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کو وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف پنجاب ،پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم کو وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان ،پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ،پروفیسر ڈاکٹر محمد عنائیت اللہ خان کو وائس چانسلر یو ای ٹی ٹیکسلا ،پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد منیر کو وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور  اور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات تعینات  کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں