آج کا دن سعودی عرب ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی اہم ہے: صدر مملکت

Sep 23, 2024 | 21:20:PM
آج کا دن سعودی عرب ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی اہم ہے: صدر مملکت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کا سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر کہنا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، آج کا دن سعودی عرب ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی اہم ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیرینہ ہوٹل میں سعودی عرب کے قومی دن ’یوم الوطنی‘ پر عشائیہ دیا گیا، عشائیے کا انتظام سعودی سفارت خانہ کی جانب سے کیا گیا، صدر مملکت صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز, گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر, گورنر سندھ کامران ٹیسوری, گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار انوار الحق، جمعیت علماے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سمیت متعدد سیاسی, سماجی و مذہبی شخصیات نے عشائیے میں شرکت کی۔

تمام سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاک سعودیہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا، عشائیہ میں سعودی فنکاروں کی جانب سے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا, عشائیے میں مہمانوں نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ہمراہ کیک بھی کاٹا.

یہ بھی پڑھیں: اہم پی ٹی آئی رہنما اینٹی کرپشن میں طلب

عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سعودی عرب کے 94 قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، آج کا دن سعودی عرب ہی نہیں پاکستان کے لیے بھی اہم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، دونوں ممالک میں عوامی سطح پر رابطہ ہے، پاکستان اور سعودی عرب تاریخ میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، وزیر اعظم محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی عرب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، سعودی عرب پاکستان دوستی زندہ باد!

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے سیاسی عسکری و سماجی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی محبت و اتحاد پر مبنی ہیں، پاک سعودی بھائی بھائی!