اسلام آبادپولیس افسر کمسن بچوں سے اغوا کے بعد بدفعلی  کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Sep 23, 2024 | 21:29:PM
اسلام آبادپولیس افسر کمسن بچوں سے اغوا کے بعد بدفعلی  کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) اسلام آباد پولیس افسر محافظ کی بجائے وحشی درندہ بن گیا، کمسن بچوں کو اغوا کرکے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

  ذرائع  کے مطابق تھانہ شمس کالونی سب انسپکٹر صہیب پاشا نے پمز ہسپتال سے 2بچوں کو اٹھایا،12 سالہ عبداللہ اور 11 سالہ عبد الرحمٰن  تھانہ شمس کالونی میں بدفعلی کا نشانہ بنایا،صہیب پاشا نے بچوں کوجوتوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا،صہیب پاشا کو گاڑی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے گشت پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا،ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں۔ 

وقوعہ میں ملوث ملزم سب انسپکٹر صہیب پاشا کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزم کے خلاف سوشل میڈیا پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی، ڈی آئی جی علی رضا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر شعیب پاشا کو نوکری سے برخاست کریں گے۔  

ترجمان اسلام آباد پولیس  کے مطابق اسلام آباد پولیس احتساب کے عمل پر عمل پیرا ہے،کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز کرے گا سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا سامنا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار خبر دار ! یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی ہوگی