الیکشن کمیشن کے ٹریبیونل تبدیلی اختیار کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

 

Sep 23, 2024 | 22:31:PM
الیکشن کمیشن کے ٹریبیونل تبدیلی اختیار کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے ٹریبیونل تبدیلی اختیار کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ ڈویژن بنچ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے سنگل بنچ کے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی انٹراکورٹ اپیل کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کل انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کریں گے، پی ٹی آئی امیدواروں نے سیکشن 151 کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیار کو بھی چیلنج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار خبر دار ! یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی ہوگی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے انٹراکورٹ اپیل دائر کی ہے۔