کیا آپ آئی فونز سکرین پر نظر آنے والے اورنج ڈاٹ کا مقصد جانتے ہیں؟

Sep 23, 2024 | 23:34:PM

(24 نیوز )اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اس کی اسکرین پر کئی بار ایک نارنجی یا اورنج ڈاٹ کیوں نظر اتا ہے؟

یہ اورنج ڈاٹ فون کوریج کا عندیہ دینے والی لائنز کے اوپر ہوتا ہے،اس کا مقصد آپ کو ایک ڈیوائس کی ایک اہم تفصیل سے آگاہ کرنا ہوتا ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا مقصد ہی معلوم نہیں ہوتا،اگر آپ کو بھی اس کا مقصد معلوم نہیں تو یہ جان لیں کہ یہ اس وقت اسکرین پر نظر آتا ہے جب کوئی ایپ ڈیوائس کے مائیکرو فون استعمال کرتی ہے،

یہ پرائیویسی فیچر ایپل نے آئی او ایس 14 کے ساتھ متعارف کرایا تھا۔

آئی فون میں یہ اورنج ڈاٹ اس وقت نمودار ہوگا جب آپ یوٹیوب یا ایسی ہی دیگر ایسی ایپس کو استعمال کریں گے جن کو اپنا کام کرنے کے لیے مائیکرو فون تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے،اسی طرح فون کالز یا وائس ٹو ٹیکسٹ سروس استعمال کرنے کے دوران بھی یہ اورنج ڈاٹ نظر آتا ہے،کئی بار آئی فون اسکرین پر ایک گرین ڈاٹ بھی نظر آتا ہے اور وہ بھی اسی جگہ جہاں اورنج ڈاٹ ہوتا ہےاس رنگ کا ڈاٹ اس وقت نمودار ہوتا ہے جب کسی ایپ کی جانب سے کیمرے تک رسائی حاصل کی جاتی ہے یا کیمرا ایپ، فیس ٹائم اور ویڈیو ریکارڈ کرنے والی تمام ایپس کو استعمال کرنے کے دوران بھی یہ ڈاٹ نظر آتا ہے۔

اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اورنج ڈاٹ کس ایپ کی وجہ سے نمودار ہوا ہے تو اوپر سے نیچے کی جانب swipe down کرنے پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کونسی ایپس مائیکرو فون استعمال کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں