ڈسکہ: بجلی اور گیس کے بھاری بل آنے پر خاتون کی مبینہ خود کشی

Sep 23, 2024 | 23:53:PM

(چاند ملک) ڈسکہ میں غربت کے مارے گھر میں 16 ہزار گیس اور 9 ہزار بجلی کا بل آنے پر مجبور ماں نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

ڈسکہ کے نواحی علاقے منڈیکے میں 16 ہزار روپے اور 9 ہزار بجلی کا بل آنے پر غربت سے چُور گھر کی رضیہ ںامی خاتون نے خود کشی کرلی، اہل خانہ کے مطابق عدم ادائیگی پر گیپکو اہلکاروں کی دھمکیوں سے رضیہ دلبرداشتہ ہو گئی، بل کی عدم ادائیگی پرسوئی ناردرن گیس  کے اہلکاروں کی دھمکیوں سے رضیہ دلبرداشتہ ہو گئی، اہلکار میٹر اتارنے آئے تو رضیہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔

اہل محل کا کہنا ہے کہ رضیہ دانے بھوننے والی بھٹی کے ذریعے گھر کی کفالت بھی کر رہی تھی، رضیہ کے 3 بیٹے بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھے، رضیہ بچوں سمیت 3 کمروں کے بوسیدہ مکان میں رہ رہی تھی، رضیہ کے گھر میں نہ بجلی کی موٹر اور نہ ہی فریج ہے، صرف بلب اور پنکھا لگا ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج 

دوسری جانب پولیس ڈسکہ نے نعش سول ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں