احتساب عدالت کے پاس پراپرٹی نیلام کرنے کا اختیار نہیں، عطا اللہ تارڑ

Apr 24, 2021 | 00:05:AM
احتساب عدالت کے پاس پراپرٹی نیلام کرنے کا اختیار نہیں، عطا اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کاکہناہے کہ ہم سمجھتے ہیں توشہ خانہ کیس سیاسی انتقامی معاملہ ہے ،پراپرٹی نیلام کرنے کااختیار احتساب قانون سے تجاوز ہے ،احتساب عدالت کے پاس پراپرٹی نیلام کرنے کا اختیار نہیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ حکومت کی جانب سے معاملے کو خود خراب کیاگیا،سپیکر اسمبلی کا شروع سے رویہ ہی جانبدارانہ ہے ،حکومت کی جانب سے معاہدے کو اسمبلی میں پہلے رکھنا چاہئے تھا،حکومت کی جانب سے معاملے کو خودمتنازع بنایاگیاہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ایک بھی سماعت پر نہیں گئے ،ہم سمجھتے ہیں توشہ خانہ کیس سیاسی انتقامی معاملہ ہے ،پراپرٹی نیلام کرنے کااختیار احتساب قانون سے تجاوز ہے ،احتساب عدالت کے پاس پراپرٹی نیلام کرنے کا اختیار نہیں ،انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے فیصلے پر چیلنج کرنے یا نہ کرنے پر مشاورت جاری ہے ،ہم سمجھتے ہیں نیب آج بھی استعمال ہو رہا ہے ۔