سحر و افطار میں کیا کھائیں؟ ماہرین صحت کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا بھر میں رمضان کا مہینہ خاص اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے، صرف دو وقت کھانے پینے سے انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہی لیکن یہ اس وقت ممکن ہے جب افطار اور سحر میں متوازن غذا تناول کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں صحت مند طرز زندگی برقرار رکھنے کیلئے سحر و افطار میں کیا کھائیں؟ ہر زبان پر یہی سوال ہوتا ہے، ماہرین صحت روزہ داروں کو کون سی غذا کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کا چنائومشکل ہو جاتا ہے اور لوگ زیادہ تر تیل میں فرائی کی ہوئی غذائوں کا انتخاب کرتے ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں۔ رمضان میں درج ذیل اشیا کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
ماہ صیام میں صرف دو وقت کھانے پینے سے انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور صحت پر اچھے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں،، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب سحر و افطار میں متوازن خوراک لی جائے۔
اس حوالے سے ماہر ین صحت کا کہنا ہے کہ رمضان میں لوگ زیادہ تر تیل میں فرائی کی ہوئی غذائوں کا انتخاب کرتے ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں، جبکہ مشروبات کا زیادہ استعمال ناگزیر ہے۔ روزہ کھولتے وقت پانی یا کھجور استعمال کریں لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ روزہ کھجور سے افطار کیا جائے۔ افطار کے وقت دودھ یا دودھ کا شربت اور پھلوں کے تازہ جوس پینا جسم کو تقویت دیتے ہیں۔ سحرو افطاری میں دال چاول، سبزی، گوشت، سلاد، پھل اور جو کی روٹی کھائی جائے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ روزے میں پیاس لگتی ہے اس لئے چائے اور کافی سے پرہیز کیا جائے، تربوز، خربوزے اور الائچی کا پانی پیئیں۔ سحری میں دہی کا استعمال بھی معدے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور گرمی کے روزوں میں اس کا استعمال صحت کے لئے ضروری ہے۔سحری میں گھی میں ڈوبے ہوئے پراٹھے کھانے سے بہتر ہے کہ چکی کے آٹے کی روٹی کھائی جائے اس سے جلد بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا ہے۔
افطار میں اگر سموسے اور پکوڑے نہ ہوں تو اسے ادھورا تصور کیا جاتا ہے اور یہی کولیسٹرول میں اضافے اور صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں، اسی لئے رمضان میں ان سے اجتناب کرنا چایئے کیونکہ تمام دن کے بعد معدے کو متوازن اور صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خودکشی کرنا چاہتی تھی ۔۔۔ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا اہم انکشاف