یہ ہے نیا پا کستان ؟ 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے اور کمی سے متعلق ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 68 جبکہ بکرے کا گوشت 15 اور گائے کا گوشت 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔اس دوران کئی شہریوں نے شکا یت کی کہ آٹا کاتھیلا وزن میں بھی کم نکل رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسور کی دال اور آلو بھی ایک روپیہ مہنگے ہوگئے ہیں جبکہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی ایک ہفتے میں 2 روپے 60 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ انڈوں پر 9 روپے نیچے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں طلبا کے نصاب میں رامائن، مہابھارت شامل