(24 نیوز)ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پا ک فو ج پولیس کی مدد کیلئے پہنچ گئی ہے۔اسلام آبا د میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پا ک فو ج متحرک،اسسٹنٹ کمشنر کا پا ک فو ج کے افسروں اور جوانوں کے ہمراہ تجا رتی مرا کز کا دورہ،صورتحال کا جا ئزہ لیا۔
یا د رہے کہ آ ج ہی قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس سے وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فوج ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پولیس کی مدد کرے گی، لاک ڈائون نہیں کر رہے، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو سب کچھ بند کرنا پڑے گا، مثبت کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا، گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک استعمال کریںعمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے، ہمارے ہاں وہ حالات نہیں جو ہندوستان میں ہیں، بھارت جیسے حالات ہو گئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈائون کر دیں، لاک ڈائون اس لیے نہیں کر رہا کیوں کہ مزدور اور غریب طبقہ متاثر ہوگا۔ ہماری مساجد میں ایس او پیز پر عمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں طلبا کے نصاب میں رامائن، مہابھارت شامل