( 24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنے فْل باڈی ورک آئوٹ کی ویڈیو شیئر کردی جسے انکے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔شعیب ملک نے جِم میں شولڈر، لیگ، بیک، ایبز اور فیٹ برن کی ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے اپنی ویڈیو کے ساتھ مداحوں سے سوال بھی پوچھا کہ آپ لوگوں کا جِم روٹین کیا ہے۔ سابق کپتان کی خود کو فٹ رکھنے کے لئے بھرپور محنت کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے بہت سارے تعریفی کمنٹس لکھے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شعیب ملک کے اکائونٹ پر ویڈیو کو ایک لاکھ18 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔شعیب ملک کی ویڈیو پر اداکارہ اشنا شاہ اور حمیمہ ملک نے بھی کمنٹ کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی شعیب کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: بے باک اداکارہ ثنا نے نازیبا کمنٹس کرنے والوں کو بڑا جھٹکا دے دیا،ویڈیو بھی بنا ڈالی