اسلام آباد :کورونا کے بڑھتے کیسز، پمز میں مریضوں کیلئے گنجائش ختم

Apr 24, 2021 | 09:52:AM

 (24نیوز) اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے پمز میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم ہو گئی، ہسپتال انتظامیہ سرپکڑ کر بیٹھ گئی۔

کورونا وبا کی صورتحال انتہائی خراب ہونے پر پمز ہسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ڈین کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ہسپتال پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورونا مریض داخلے کیلئے ایمرجنسی رومز میں انتظار کر رہے ہیں۔ مریضوں میں اضافے کے باعث پمز ہسپتال میں آکسیجن پریشر میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔پمز ہسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خط میں لکھا ہے کہ آکسیجن کا پریشر برقرار رکھنے کیلئے آپریشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ آکسیجن پریشر برقرار رہ سکنے والے آئی سی یو میں کورونا مریض منتقل کئے جائیں گے۔خط میں اپیل کی گئی ہے کہ وزرات قومی صحت اسلام آباد کی دیگر طبی سہولیات کو مضبوط کرے جبکہ کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے دیگر طبی مراکز میں سہولیات بڑھائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 158 اموات، 5908 نئے کیسز  رپورٹ

مزیدخبریں