(24نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری سکولز بند کردیئے گئے۔
ٹوئٹر پر ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کورونا کےبڑھتے کیسز کے پیش نظر کُل 17اضلاع کے سرکاری اور نجی سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 13اضلاع میں سکول پہلے سے بند ہیں تاہم اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال اور بھکر میں بھی اب سکولز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع میں سکولز ایس او پیز پر عملدرآمد کےساتھ پرانے شیڈول کےمطابق کھلے رہیں گے۔سکول بند کرنے کا فیصلہ مشکل تھا تاہم طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے ایسا کرنا پڑا، طلبہ، اساتذہ اور والدین کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد :کورونا کے بڑھتے کیسز، پمز میں مریضوں کیلئے گنجائش ختم