ایک روز میں کورونا سے سب سےزیادہ اموات، پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے 

Apr 24, 2021 | 11:25:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان میں کوروناوائرس کے آغاز سے لیکر اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ 157  اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 402 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے  5 ہزار 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق  پنجاب میں 2 لاکھ 85 ہزار 542، سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 12 ہزار 140، بلوچستان میں 21 ہزار 477، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247، اسلام آباد میں 72 ہزار 613 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 327 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق  اب تک 6 لاکھ 86 ہزار 488 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 157 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 897، سندھ میں 4 ہزار 587، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 66، اسلام آباد میں 657، بلوچستان میں 230، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 458 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔