وزیراعظم کا ملکی معیشت پر تازہ ٹویٹ، بڑی خوشخبری سنادی

Apr 24, 2021 | 12:12:PM

Muhammad Zeeshan

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان  نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان آنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ  الحمد اللہ ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ارب سے زائد فنڈز آئے ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زبردست ردعمل کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔عمران خان نے اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک اور بینکوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ 


 

مزیدخبریں