اثاثہ جات کیس۔خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Apr 24, 2021 | 12:20:PM

 (24نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ن لیگی رہنماخواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر 27 اپریل کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔نیب نے عدالت سے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیںفوڈ چین کو ’’رمضان ڈیل‘‘ دینا مہنگا پڑ گیا،خاتون پورے 208 برگر لے اڑی

مزیدخبریں