پیپلزپارٹی کا ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان میں حالات بے قابو ہونے کا خدشہ۔۔پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ملک میں کورونا کی بلند سطح کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر این سی او سی کے کورونا کے آج کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں آج بھی کوروناکی مثبت شرح بلند ہے، اب وقت ہےکہ تمام اجتماعات سمیت سب چیزیں بندکردی جائیں۔
Pakistan is still hovering at a high positivity rate today of 11.27%. NOW is the time to shut things down including all congregations. Not 2 weeks later when population distress mounts and vent-scarcity becomes the norm. Provinces can no longer act on their own as per court. pic.twitter.com/hHgYQzajpJ
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 24, 2021
پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتےکیسز کے سبب پابندی کے لیے 2 ہفتوں کا انتظارنہ کیا جائے، صوبے اپنےطور مزیدکام نہیں کرسکتے۔