کورونا کے بچوں پر بھی وار جاری۔۔ مزید 2 چل بسے  

Apr 24, 2021 | 13:28:PM

(24نیوز) کورونا  وائرس کے وار بچوں پر بھی جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے، اب تک1 سے 10 سال تک کے 47 بچے جاں بحق ہوچکے ۔

کورونا کی پہلی لہر میں 30 جولائی 2020 تک 12 بچے، یکم اگست 2020 سے رواں سال 31 جنوری تک 21 بچے جبکہ یکم اپریل سے اب تک کورونا کے باعث 7 بچے جان بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا سے جاں بحق ہونے والے بچوں میں مجموعی اموات کی تعداد 47 ہو چکی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 157 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد :کورونا کے بڑھتے کیسز، پمز میں مریضوں کیلئے گنجائش ختم
 

مزیدخبریں