وزیراعظم عمران خان کا بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے ہمسائے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹویٹر پر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام کیساتھ ہمدردی ہے۔ بھارتی عوام کرونا کی خطرناک لہر سے لڑ رہے ہیں۔ ہم اپنے ہمسائے میں تمام متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ہمیں اس عالمی چیلنج سے ملکر لڑنا ہے۔
I want to express our solidarity with the people of India as they battle a dangerous wave of COVID-19. Our prayers for a speedy recovery go to all those suffering from the pandemic in our neighbourhood & the world. We must fight this global challenge confronting humanity together
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2021
ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارتی عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کورونا لہر نے ہمارے خطے کو بری طرح سے متاثر کیا، پاکستانی عوام کی طرف سے بھارت کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔پاکستان اس وباء سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک سے تعاون کے لئے کام کرتا رہے گا۔
#COVID19 is yet another reminder that humanitarian issues require responses beyond political consideration. Pakistan continues to work with SAARC countries to foster cooperation to tackle the pandemic. https://t.co/hgpp0vxjSM
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 24, 2021
وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں، خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو۔
اس مشکل وقت میں ہماری دعائیُں ہندوستان کے شہریوں کے ساتھ ہیں خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو۔ آمین #CoronavirusPandemic #coronavirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 24, 2021