(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام، پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں کمی ہوتے ہی سب سے ملاقات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےایک بار پھر ہمیں سرخرو فرمایا اور سچائی کو عیاں کر دکھایا، کورونا میں کمی ہوتےہی آپ سب سے ملاقات ہوگی۔ کورونا کی شدید لہر میں آپ فی الحال خود کو گھروں تک محدود کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، شہباز شریف اس کیس میں 6ماہ 25دن قید رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات کیس۔خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر