(24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 60 سے 64 سال کے افراد کے لئے کل سے واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 65 سال اور اس سے زیادہ کے لئے واک ان ویکسینیشن پہلے ہی جاری ہے۔تمام 60 اور زیادہ عمر کے رجسٹرڈ افراد ویکسینیشن سنٹر جاکر ویکسین لگوائیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہےاتنی سپلائی نہیں ہے، یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی، یورپ بھی ویکسین باہر سے لینے کا سوچ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا عوام۔ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے اظہار تشکر