(24نیوز)کورونا وائرس حاملہ خواتین اور نومولود کے لئے بھی سنگین خطرہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل اسٹڈی میں 18 ممالک سے 22 ہزار حاملہ خواتین کا مشاہدہ کیا گیا جن میں پاکستان کی 900 حاملہ خواتین بھی شامل تھیں۔ اسٹڈی میں پاکستان سے آغا خان یونیورسٹی کی شامل ڈاکٹر شبینہ عارف کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران پاکستان کی 900 حاملہ خواتین کا جائزہ لیا گیا۔کورونا سے متاثرہ 300 حاملہ خواتین کا 600 غیر متاثرہ حاملہ خواتین سے موازنہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تشویشناک خبر۔۔ پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت کا خدشہ
تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین کی اموات کا امکان 22 گنا بڑھ جاتا ہے۔کورونا سے متاثرہ حاملہ خواتین کے 13 فیصد نومولود بھی متاثر ہوئے۔نارمل ڈلیوری کی صورت میں نومولود کے متاثرہ ہونے کا امکان کم ہے۔ جبکہ آپریشن کے ذریعے ڈلیوری سے نومولود زیادہ متاثر ہوئے۔