شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کیلئے کراچی جانے کا ارادہ ترک کیا، سیاسی فائدے کیلئے یہ مناست نہیں تھا، شہر قائد کے مسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے، یقین ہے این اے 249 میں مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ آئے گا۔، شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔مخالفین نے پوری کوشش کی نواز شریف کو کھینچ کر واپس لائیں، لندن کا قانون بکتا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ دورہ کراچی کیلئے بہت پر جوش تھی، این اے 249 کے عوام کی صحت اور زندگیاں زیادہ عزیز ہیں، مسلم لیگ ن چاہتی ہے کراچی کی تقدیر بدلے، مفتاح اسماعیل سے مسلسل رابطے میں ہوں، حلقے کے مسائل کا علم ہے۔ مسلم لیگ ن نے کراچی میں امن و امان بحال کیا، دھاندلی کر کے شہباز شریف کو ہرایا گیا، دھاندلی سے مسلط کردہ لوگوں کی کارکردگی آپ نے دیکھ لی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پر بات کرنی ہے، کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا، پی ڈی ایم بھرپور طریقے سے کھڑی ہے۔ پی ڈی ایم جلسوں کے بعد حکومت سنبھل نہیں سکی، عوام نے باہر نکل کر پی ڈی ایم کی حمایت کی، حکومت کانپتی رہی۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ش سے ن نکل سکتی ہے نہ ایسا ہوسکتا ہے، شہباز شریف اور حمزہ میاں نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں.عوام کی طاقت ساتھ ہے،اقتدار میں آکر عوام کو تمام مسائل سے باہر نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا عوام۔ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے اظہار تشکر