(24نیوز) سندھ کے شہر دادو میں دل دہلا دینے والے مناظر،،، ننھی بچی پرآوارہ کتوں کے غول کا حملہ ،بری طرح سے زخمی کردیا۔
سندھ میں آوارہ کتوں کی بہتات۔ آئے روز کتے کے کاٹنے کے واقعات معمول بن گئے۔ سوشل میڈیا پر سندھ کے شہر دادو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچی گلی سے گزر رہی ہوتی ہے کہ اچانک درجن بھر کتے حملہ کردیتے ہیں۔ معصوم بچی خود کو بچانے کی بے پناہ کوشش کرتی ہے ایسے میں آوارہ کتے ننھی کلی کو نوچنے رہتے ہیں۔ اچانک پاس موجود لوگوں تک بچی کی چیخوں کی آواز پہنچتی ہے تو وہ بروقت پہنچ کر بچی کی جان بچاتے ہیں۔ ایسے اندوہ ناک واقعات انتظامیہ کی کارکردگی کا پردہ چاک کرتے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا مطالبہ دہرایا جاچکا کہ صوبے کی عوام کو آوارہ کتوں سے محفوظ بنایا جائے۔