کورونا کیسز میں اضافہ کے ذمہ دار عمرن خان خود ہیں، نیر بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی ،تصویریں جاری کروائیں ، خان صاحب بتائیں کہ کورونا مریض کے اس عمل سے عوام تک کیا پیغام گیا؟
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیربخاری کا کہنا ہے کہ کل تک کورونا کو نزلہ اور زکام قرار دینے والا شخص آج کیسز میں اضافے کا ذمہ دار عوام کو قرار دے رہا ہے۔کورونا کی روک تھام سے متعلق پیپلزپارٹی کی تجاویز کو نظرانداز کیا گیا۔
نیربخاری نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ کورونا کے دوران خود وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے بڑے بڑے اجتماع کئے ، کورونا کی روک تھام کے لئے اب بھی حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں۔ہسپتالوں میں سہولیات اور ویکسین کی فراہمی کی بجائے صرف عوام کو احتیاط کا کہا جا رہا ہے۔عوام احتیاط ضرور کرے لیکن ریاست بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:چھوٹے میاں کو فضل الرحمان کا فو ن۔۔اہم امور پر گفتگو