خاموش رہتی تو طلاق نہ ہوتی ۔۔شائستہ لودھی کا انکشاف

Apr 24, 2021 | 17:49:PM
خاموش رہتی تو طلاق نہ ہوتی ۔۔شائستہ لودھی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے رمضان پروگرام میں اپنے پہلے شوہر وقار سے علیحدگی سے متعلق کھل کر با ت کی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں وقار سے اپنی طلاق کے معاملے کو ایک مختلف انداز سے دیکھتی ہوں، ہماری 12 سالہ خوبصورت ازدواجی زندگی نے ہمیں خوبصورت بچے دیئے۔
شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ طلاق کے وقت میں نے اپنے رشتے سے متعلق بہت کچھ بولا جو غلط تھا، شاید اس وقت ہمارے معاملات ٹھیک ہو جاتے، میں سمجھتی ہوں کہ مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا، اب مجھے اس کا بہت افسوس ہوتا ہے۔
اپنے سابق شوہر وقار کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے بتایا کہ طلاق کے بعد ہم دونوں نے شادیاں کر لیں، بعدازاں وقار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے اپنی سابق ساس کے ساتھ اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں،شا ئستہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تین مائیں ہیں۔میں یہ نہیں کہتی کہ طلاق کے معاملے میں ایک شخص ہی برا ہوتا ہے، بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے کہ چیزیں اچھی نہیں جا رہی ہوتیں اور راستے جدا کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، ہمارے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:چھوٹے میاں کو فضل الرحمان کا فو ن۔۔اہم امور پر گفتگو