بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی میں اضافہ

Apr 24, 2021 | 17:57:PM
بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این سی او سی کے اجلاس میں ہفتہ اتوار بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ، 60 سال سے زائد شہریوں کو واک ان کے ذریعے ویکسینشن کروانے کی اجازت دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس۔ہیلتھ کئیر سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کئے جاچکے ہیں۔ آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز، پاک فوج اور ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز، 431 وینٹی لیٹر، 1196 آکسیجن سیلنڈرز فراہم کئے گئے ہیں،این ڈی ایم اے نے 500 بائی پیپ اور 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کر دیئے ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ چین سے ایک خصوصی پی اے ایف طیارے کے ذریعے سینوفرم کی 0.5 ملین ڈالر کی کھیپ آج پہنچ رہی ہے ۔ زیادہ آبادی والے شہروں کیسے مکمل لاک ڈاﺅن کرنے پر مشاورت لاک ڈاﺅن کا مقصد لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کروانا ہے۔ مکمل لاک ڈاﺅن میں اسکولز شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی بھی شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:خاموش رہتی تو طلاق نہ ہوتی ۔۔شائستہ لودھی کا انکشاف