اللہ کے نا م پر کچھ رقم دے دو۔۔ اب واٹس ایپ پر بھی بھیک مانگی جا نے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر درد بھری کہانیاں سنا کر پیسے مانگنے والے جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک ایسا بھکاری گرفتار کیا ہے جو واٹس ایپ کے ذریعے بھیک مانگتا ہے۔سائبر بھکاری مقامی واٹس ایپ صارفین کے نمبر حاصل کرکے انہیں اپنی دکھ بھری داستان لکھ بھیجتا تھا اور ”اللہ کے نام پر“ مالی امداد مانگتا تھا۔
ٹویٹ میں ”سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بھکاریوں“ سے متعلق بھی خصوصیت سے بتایا گیا ہے جو رمضان کے مقدس مہینے میں صدقات و خیرات سمیٹنے کے لئے سرگر م ہیں ۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھیک منگوانے کی غرض سے مقامی یا غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے والوں کےلیے سخت سزا کے علاوہ ان پر ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا جا رہا ہے۔
#DubaiPolice arrests man for ‘Online Begging’ via WhatsApp pic.twitter.com/gcYMUJhP5A
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) April 21, 2021
یہ بھی پڑھیں:خاموش رہتی تو طلاق نہ ہوتی ۔۔شائستہ لودھی کا انکشاف