ہوشیار۔۔۔۔پنجاب میں فوج طلب کر لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے کورونا ایس اوپیزپرعمل کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں، پاک فوج کے جوان لاہور سمیت 5اضلاع میں تعینات ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایس اوپیزپرعمل کرانے کیلئے پاک فوج کی5کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کورونا ایس اوپیزپرعمل کرائیں گے ، پاک فوج طلب کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے منظوری دی جاچکی ہے، پاک فوج کے جوان لاہور سمیت 5اضلاع میں تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ کوکو وزیراعظم عمران خان نے وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے قوم سے خطاب میں فوج سے مدد لینے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے:مریم نواز