شہزادہ ولیم اور کیٹ کی پسندیدہ کار نیلامی کیلئے تیار

Apr 24, 2021 | 19:30:PM
 شہزادہ ولیم اور کیٹ کی پسندیدہ کار نیلامی کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پسندیدہ کار کو اگلے ماہ آکسفورڈشائر میں نیلام کردیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ   قیمتی اور مہنگی کار پہلے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے استعمال میں تھی، کیٹ اور ولیم نے یہ گاڑی 2013 میں استعمال کی تھی۔
توقع کی جارہی ہے کہ یہ گاڑی تقریبا 50 ہزار ڈالر میں 22 مئی کو آکسفورڈ شائر میں نیلام کردی جائے گی۔لینڈ روور کے وی آئی پی ڈیپارٹمنٹ نے یہ گاڑی شاہی جوڑے کے ذاتی استعمال کے لئےشاہی گھرانے کو 2013 میں فراہم کی تھی۔
اس گاڑی کو جولائی 2020 میں ایک نجی مالک کو فروخت کیا گیا تھا اور توقع کی جارہی ہے کہ اب اسکی نیلامی سے 42 ہزار سے56 ہزار ڈالر ملیں گے۔اس شاہی گاڑی نے آٹھ سالوں میں39 ہزار میل سے بھی کم فاصلہ طے کیا ،اور بتایا جاہا ہے کہ یہ کار بہترین حالت میں ہے ۔شاہی خاندان 7 دہائیوں
 سےاس برطانوی فرم سے وابستہ ہے، بہت سارے سینئر شاہی ممبران اس عرصے کے دوران مختلف لینڈ روور کے ماڈلز میں سفر کرتے اور خریدتے دیکھے گئے ہیں۔کیٹ اور ولیم کی سابقہ کار ونڈسرز کا ایک مقبول انتخاب رہا ہے، اس گاڑی میں اضافی گرم اور سامنے والی نشستوں سمیت ایک پانورامک گلاس کی چھت، سائیڈ اسٹیپس ، ریموٹ گیراج ڈور اوپنر اور مشروبات کا فرج شامل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ کورونا شدت اختیار کر گیا۔۔وینٹی لیٹرز فل۔۔معمول کے آپریشن ملتوی