کورونا کی صورتحال تشویشناک، ہسپتالوں کو آکسیجن کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے بیک اپ پلان پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے تاہم ہسپتالوں آکسیجن کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے بیک اپ پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، وزارت صنعت و پیداوار اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطے کئے ہیں اور آکسیجن کی سپلائی بحال رکھنے کیلئے بیک اپ پلان پر کام شروع کردیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا شدت اختیار کررہی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال بھارت جیسی ہو۔ملک میں آکسیجن کی سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر صنعت اور آکسیجن سپلائرز سے آج بھی رابطہ ہوا ہے۔ آکسیجن کے صنعتی استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ ابھی تک آکسیجن کی ڈیمانڈ اور سپلائی تسلی بخش ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ ملکی معیشت لاک ڈاوَن یا ہسپتالوں پر بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم یہ بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : 836 آکسیجن بیڈز میں سے 525 پر کورونا مریض موجود