ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ۔۔سشمیتا سین نے وہ کردیا جو کوئی نہ کر سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے دہلی کے شانتی مکنڈ اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں آکسیجن کا بحران آیا ہے اور ایسے میں ممبئی میں اس اسپتال کیلئے کچھ آکسیجن سلنڈرز کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔انہوں نے ساتھ میں لکھا کہ سلنڈرز کو ممبئی سے دہلی پہچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں ہے۔
اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ کرکے بتایا کہ شانتی اسپتال میں آکسجین کی کمی پوری ہوگئی اور یوں مجھے سلنڈرز بھیجنے کیلئے مزید وقت مل گیا ہے، اس دوران مدد کرنے پر سب کی شکر گزار ہیں۔
This is deeply heart breaking...oxygen crisis is everywhere. I have managed to organise a few oxygen cylinders for this hospital but have no way to transport it to Delhi from Mumbai...please help me find a way???? https://t.co/p8RWuVQMrO
— sushmita sen (@thesushmitasen) April 22, 2021
یہ بھی پڑھیں:معروف ادا کا رہ کیجا نب سے کورونا کی ہنگامی مد د کیلئے ڈائریکٹ میسج کی اجا زت