سرکاری سکولوں میں کیا ہوتا ہے۔۔سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ 

Apr 24, 2021 | 20:02:PM

  (24نیوز)سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اساتذہ اور بچوں کی سکیننگ کے ساتھ آن لائن حاضری بھی لگائی جائے گی۔
 ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے 2 سکولوں گورنمنٹ اے پی ایس بوائز اینڈ گرلز سکول ماڈل ٹاﺅن میں کیمرے نصب ہوں گے ، کیمروں کا کنٹرول پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پاس ہوگا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکولوں میں چوری کی واردات کی روک تھام کیلئے بھی جدید کیمروں سے مدد لی جائے گی، کیمروں کے نصاب سے حاضری لگانے میں بھی اساتذہ کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ۔۔سشمیتا سین نے وہ کردیا جو کوئی نہ کر سکا

مزیدخبریں