نور بخار ی نے بھارتیوں کو کورونا بھگانے کا قرآنی نسخہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نور بخاری نے بھارتیوں کو کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے دوران سورہ الرحمٰن کی تلاوت سننے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے۔
کیسز بڑھنے پر ہسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائن لگ گئی، ہسپتالوں میں آکسیجن کم پڑ گئی، میتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔
سابقہ اداکارہ نے اپنے بھارتی مداحوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ آپ روزانہ دن میں تین بار سورہ الرحمٰن کی تلاوت سنیں۔ اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اسے لازمی سورہ الرحمٰن کی تلاوت سنائیں۔ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں:ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ۔۔سشمیتا سین نے وہ کردیا جو کوئی نہ کر سکا