انڈیا میں کورونا نے تباہی مچا دی۔۔شمشان گھاٹوں میں جگہ کم پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انڈیامیں کورونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے نظام صحت بری طرح ٹھپ ہو گیا اور مریض بے یارومددگار سڑکوں پر پڑے ہیں ، ہر روز سڑکوں پر زیر علاج مریضوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ،دوسری جانب عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شہر کے متعدد ہسپتالوں نے آکسیجن فراہم کرنے کی اپیل کردی۔
انڈیا اس وقت کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اور لو گ آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں موت کے منہ میں جارہے ہیں، شمشان گھاٹوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے،نریندر مودی حکومت بری صورتحال کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ۔۔سشمیتا سین نے وہ کردیا جو کوئی نہ کر سکا