طالبان قیام امن ممکن بنائیں۔۔ ترک ، پاک، افغان اعلامیہ

Apr 24, 2021 | 20:18:PM
 طالبان قیام امن ممکن بنائیں۔۔ ترک ، پاک، افغان اعلامیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)ترکی، پاکستان اور افغانستان نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کو ممکن بنانے کی خاطر اپنا موثر کردار ادا کریں۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال اور افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کو تیز تر بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے استنبول میں مذاکرات کے بعد افغانستان میں پائیدار امن کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں امن کی خاطر فوری فائر بندی اور مذاکراتی عمل کے آغاز پر زور دیا گیا۔ استنبول میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال اور افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کو تیز تر بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم سے ترین کی ملاقات کٹھائی میں؟