کمشنر مردان کی بیٹی کی شادی میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی، کھلے عام ہوائی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کمشنر مردان کی بیٹی کی شادی میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی، کھلے عام ہوائی فائرنگ کی جاتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق باراتی مردان سے پشاور تک فائرنگ کرتے رہے ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو موٹروے پر روکا گیا نہ ہی مردان کے مین شاہراوں پر، باراتی بلاخوف ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔
پولیس کاکہناہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے پر باراتیوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی، کمشنر مردان منتظر خان نے کہاہے کہ بیٹی کی شادی تھی فائرنگ باراتیوں نے کی ہم نے نہیں ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف رپورٹ درج ہوگئی قانون سب کیلئے یکساں ہے۔
Another Manika Born
— IA Rajpoot (@ia_rajpoot) April 23, 2021
Daring violation of ban of aerial firing in marriage ceremony of daughter of Commissioner Mardan is not done by an ordinary person but his son in law. The participants of highly sensitive Barat used to resort intense aerial firing with automatic weapons from pic.twitter.com/O4HXMKRnE9
یہ بھی پڑھیں: لا ءگریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان