سانحہ ماڈل ٹاﺅن ۔۔نئی جے آئی ٹی کےخلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ 29 اپریل کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گا ۔۔ سات رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کریں گے ۔
پولیس انسپکٹر سمیت دیگر نے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کا پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔عالیہ بھٹ کو سب سے فیورٹ ادا کا رہ کا اعزاز مل گیا