خیبرپختونخوا : 5 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز شرح والے اضلاع میں سکولز بند کرنیکافیصلہ 

Apr 24, 2021 | 20:55:PM

(24 نیوز)محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس سے متاثرہ اضلاع میں پابندیوں سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے۔ احکامات کے مطابق صوبے کے متاثرہ اضلاع میں 26 اپریل سے سکول بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سکول بند کرنے کا فیصلہ 5 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز شرح والے اضلاع کیلئے ہے۔احکامات کے مطابق صوبے بھر میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ بازار، شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں شام 6 بجے بند ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سرکاری سکولوں میں کیا ہوتا ہے۔۔سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

مزیدخبریں