افغان فورسز دہشت گردی سے نہیں نمٹ سکتیں۔۔سی آئی اے اہلکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی خفیہ سروسز کے تین سینئر اہلکاروں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغان فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔
اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حال ہی میں افغانستان کا ایک غیر اعلانیہ دورہ کرنے والے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے کچھ آپریشنز مقامی فورسز کو منتقل کر دیئے تاہم مقامی فورسز ابھی تک اس قابل نہیں ہوئیں کہ وہ اپنے طور پر یہ ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے ان خبروں پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قفعانستان میں قیا م امن کیلئے افغان ہم منصب سے ملاقات کی ۔جس کے اعلامیہ کے مطابق ترکی، پاکستان اور افغانستان نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کو ممکن بنانے کی خاطر اپنا موثر کردار ادا کریں۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال اور افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کو تیز تر بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے استنبول میں مذاکرات کے بعد افغانستان میں پائیدار امن کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں امن کی خاطر فوری فائر بندی اور مذاکراتی عمل کے آغاز پر زور دیا گیا۔ استنبول میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال اور افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کو تیز تر بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔کمشنر مردان کی بیٹی کی شادی میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی، کھلے عام ہوائی فائرنگ