انسٹاگرام کی ہراسانی اور توہین آمیز گفتگوروکنے کیلئے انقلابی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انسٹاگرام کی ہراسانی اور توہین آمیز گفتگوروکنے کیلئے کارروائی شروع۔یہ کارروائی کھلاڑیوں اور فنکاروں سمیت، سوشل میڈیا پر مختلف مشہور شخصیات کی جانب دھمکی آمیز، نفرت انگیز اور نسل پرستی پر مبنی ذاتی، براہِ راست پیغامات کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس مقصد کےلیے انسٹاگرام میں ”ڈائریکٹ میسجز“ کو مصنوعی ذہانت پر مبنی، کچھ نئے فیچرز اور فلٹرز سے آراستہ کیا گیا ہے جو کسی بھی تحریری پیغام میں بیہودہ، دھمکی آمیز یا نفرت انگیز الفاظ کو شناخت کرتے ہوئے ایسے کسی بھی پیغام کو بلاک کردیتے ہیں۔
اگر ایک ہی شخص آپ کو مختلف اکائونٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنگ کررہا ہو تو اسے ان تمام جگہوں پر بھی صرف ایک کلک سے بہ آسانی بلاک کیا جاسکتا ہے۔یہی نہیں، بلکہ اگر وہی شخص آئندہ کوئی بھی نیا انسٹاگرام اکائونٹ بنائے گا تو اسے بھی خودکار طور پر بلاک کردیا جائے گا۔ انسٹاگرام کا الگورتھم ایسے کسی بھی نئے ”مشکوک اکائونٹ“ کو بلاک کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ان معلومات کی بنیاد پر کرے گا جو اس نے پچھلے انسٹاگرام اکائونٹس بنانے میں فراہم کر رکھی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کو سب سے فیورٹ ادا کا رہ کا اعزاز مل گیا