شعیب اختر کی ہندوستانیوں کیلئے دعا 

Apr 24, 2021 | 21:19:PM
 شعیب اختر کی ہندوستانیوں کیلئے دعا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں دن بہ دن کورونا کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس مشکل وقت میں ملک میں آکسیجن کی بھی کمی ہونے لگی ۔ کئی اسپتال اس کی شکایت کرچکے ہیں۔ہزاروں اموات ہوچکی ہیں۔ اسپتال اس وبا کا شکار بن چکے لوگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے بھی ہندوستانیوں کیلئے دعا کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی حالات پر قابو پالیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکار طبی بحران کو بہتر طریقہ سے سنبھالنے میں کامیاب ہوگی۔

شعیب اختر نے ٹویٹ کرکے ہندوستانیوں کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ دعائیں ، مجھے امید ہے کہ چیزیں جلد ہی قابو میں آجائیں گی اور ان کی سرکار اس بحران کو بہتر طریقہ سے سنبھالنے کی اہل ہے۔ ہم سب اس میں ایک ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکینڈل کو ئین کی کورونا سے بچنے کیلئے حفاظتی لباس میں خریداری ۔۔ویڈیو وا ئرل