برف پگھلنے لگی۔۔امریکا کی ترکی سے دوستی کی خواہش۔۔بائیڈن نے ترک صدر کو فون کھڑکا دیا

Apr 24, 2021 | 21:28:PM

(24نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ بائیڈن آرمینیائی قتل عام کو باضابطہ تسلیم کرنے پر بھی غورکررہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوآن کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن نے ایردوآن سے کہا کہ انہیں اختلافات کو ختم کرنے میں دلچسپی ہے۔ 
بیان میں کہا گیا ہے،صدر بائیڈن نے ترک صدر رجب طیب اردوآن سے بات چیت کی اور تعمیری دوطرفہ تعلقات کے سلسلے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، باہمی تعاون کو وسعت دینے اور اختلافات کو موثر انداز میں دور کرنے پر زور دیا۔ترکی کے صدارتی دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن اور ایردوآن باہمی تعلقات کے اسٹریٹیجک کردار اور باہمی دلچسپی کے امور پر زیادہ وسیع تر تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر متفق تھے۔
وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں صدور جون میں ہونے والے نیٹو سربراہی کانفرنس کے دوران ملاقات کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ ہٹلر کا سگار بکس 29 ہزار ڈالر میں نیلام

مزیدخبریں